ہبل ٹیلی سکوپ نے کائنات کی اب تک کی کھینچی گئی تصاویر میں سے سب سے شاندار تصاویر بنائی ہیں جس کا نام ایکسٹریم ڈیپ فیلڈ ہے۔
اس تصویر میں کہکشاؤں کے جھرمٹ کی تصویر ہے اور اس میں وہ کہکشائیں بھی شامل ہیں جو اس وقت کی ہیں جب پہلی بار ستارے چمکے تھے۔
لیکن یہ تصویر صرف کیمرے کا رخ اس طرف کرنا اور تصویر کھینچ لینے جیسا آسان نہیں ہے۔ اس میں کچھ کہکشائیں اتنی دور ہیں کہ وہ بہت مدھم آئی ہیں۔
اس تصویر کو کھینچنے کے لتے ہبل ٹیلی سکوپ کو کو آسمان کے ایک چھوٹے سے حصے پر پانچ سو گھنٹے تک فوکس کرنا پڑا اور پھر ان تمام روشنیوں کو تصویر میں محفوظ کر پائی ہے۔
ایکسٹریم ڈیپ فیلڈ مطالعہ فلکیات میں بہت اہم کردار ادا کرے گی۔ اس تصویر میں جو کہکشائیں اس تصویر میں ہیں ان کی دیگر ٹیلی سکوپس نظر رکھ سکتے ہیں۔
سائنسدان کئی سالوں تک مصرف رہیں گے اور وہ کہکشاؤں کی مکمل تاریخ کو جان سکیں گی۔





